غازی یونیورسٹی ڈیرہ،642اسامیوں پر بھرتی کی منظوری،171ڈگری پروگرامر بھی شروع کرنیکا فیصلہ
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں دس نئے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
انسٹی ٹیوٹ / گریجویٹ سکولز، 59شعبے اور 171ڈگری پروگرامز شروع کیے جائیں گے.یونیورسٹی کیلئے 642آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی. یہ منظوری وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی. اجلا س میں سابقہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے ملازمین کے یونیورسٹی میں ضم ہونے کیلئے شرائط،جامعہ کے مختلف شعبو ں میں کام کرنے والے ملازمین کے اضافی معاوضہ کی بھی منظوری دی گئی. سنڈیکیٹ کے اجلاس میں شجرکاری، ناپسندیدہ درخت سفیدہ کا خاتمہ، یونیورسٹی کے داخلی گیٹ اور دیواروں پر اشتہارات کی صفائی سمیت دیگر امور کی منظوری دی گئی. اجلا س میں رجسٹراریونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے جبکہ وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ کے طور پر وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عامر اعجاز،چیئر پرسن بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کشور ناہید رانا صاحبہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شیخ تنزیل الرحمن، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے محمد اکرام اللہ،پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان، ڈاکٹر عبدالقادر بزدار اورمسز شاہدہ آفتاب شریک ہوئے. وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی کامیابی، درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی دی. اجلا س میں انتظامی، تدریسی، مالیاتی اور ترقیاتی اقدامات کی توثیق کی گئی. تمام پرانے او رموجودہ بجٹ کی سمیت قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی گئی. . سنڈیکیٹ کے پہلے اجلاس کے منٹس کو بھی منظو رکیاگیا. اکیڈمک کونسل کے تین ممبران، فیکلٹی بورڈ کے ماہرین، سلیکشن بورڈ کے اراکین، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اراکین کا تقرر کیاگیا. گریڈ ایک تا سولہ تک ملازمین کی تقرری کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی واضح رہے کہ گریڈ 17اور اوپر کیلئے پہلے ہی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا جا چکاہے. دریں اثنا سنڈیکیٹ کے اجلاس میں ہاوس نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کی صلاحیتوں اور ویژن کی تعریف کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا.