لیاقت پور‘ دوران ڈیوٹی سول جج کی  طبیعت بگڑ گئی‘ عدالتی اہلکاروں کی دوڑیں 

لیاقت پور‘ دوران ڈیوٹی سول جج کی  طبیعت بگڑ گئی‘ عدالتی اہلکاروں کی دوڑیں 

  

لیاقت پور(نامہ نگار)دوران ڈیوٹی سول جج کی طبیعت بگڑ گئی۔ عدالتی اہلکاروں (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کی دوڑیں لگ گئیں۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کچہری میں سول جج و مجسٹریٹ اللہ دتہ انجم اپنی عدالت میں مقدمات کی سماعت کررہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ کرسی سے گرپڑے۔ عدالتی عملہ نے انہیں سنبھالا اور کچہری سے ملحقہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے میڈیکل آفیسر کو بلایا جنہوں نے جج کے چیمبر میں انہیں طبی امداد فراہم کی۔ اطلاع ملتے ہی دیگر ججز نے موقع پر پہنچ کر اللہ دتہ انجم کی عیادت کی۔ بتایاگیا ہے کہ سول جج موصوف کا بلڈپریشر ہائی ہوگیا تھا۔ 

دوڑیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -