غلام مرتضیٰ رحیم ضلعی اوورسیز کمیٹی مظفر گڑھ  کے چیئرمین تعینات‘ عوامی خدمت کا اعلان

غلام مرتضیٰ رحیم ضلعی اوورسیز کمیٹی مظفر گڑھ  کے چیئرمین تعینات‘ عوامی ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے غلام مرتضیٰ رحیم کھر کو ضلعی اوور سیز(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

 کمیٹی مظفرگڑھ کا چیئرمین تعینات کردیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ وائس چیئرمین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیکرٹری، میاں صدام حسین سکھیرا، ڈی پی او اور دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں، دریں اثنا ء ضلعی چیئرمین اوورسیز کمیٹی غلام مرتضیٰ رحیم کھر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمرہ اجلاس میں کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء  الحق، میاں صدام حسین سکھیرا، ایس ایس پی انوٹیگیشن سجاد حسین، انسپکٹر فاروق آفاق، ڈسٹرکٹ اٹارنی محمد نعیم ملک سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی، اس موقع پر چیئر مین کمیٹی غلام مرتضیٰ رحیم کھر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کو سرمایا ہیں ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، ان کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدمات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست کو خدمت کا درجہ دیا ہے، پہلے بھی عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں او راب بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ضلع کی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی تمام مسائل کو قانون اور میرٹ پر حل کیا جائے گا۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -