کرپشن کیس‘ ایم ایس نشتر کی ضمانت میں   توسیع‘ درخواست دیگر بینچ کو بھجوانے کا حکم

کرپشن کیس‘ ایم ایس نشتر کی ضمانت میں   توسیع‘ درخواست دیگر بینچ کو بھجوانے ...

  

 ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے نشتر ہسپتال ادویات خریداری (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کرپشن کیس میں ایم ایس نشتر ہسپتال کی عبوری ضمانت کی درخواست دیگر بنچ کو بھجوانے اور ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ملتان میں نشتر ہسپتال میں ادویات کی خریداری میں کرپشن کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں اینٹی کرپشن عدالت نے رجوع کرنے پر اس کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ وہ بے قصور ہے اور اس کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہے اس لیے اس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کو اسے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ قبل ازیں فاضل عدالت نے ملزم کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر عبوری ضمانت  منظور کر لی تھی۔تاہم گزشتہ روز سماعت پر فاضل عدالت نے درخواست ضمانت دیگر بنچ کو بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

توسیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -