مون سون سیزن‘ شجرکاری کے دوران 90 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر

مون سون سیزن‘ شجرکاری کے دوران 90 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پنجاب میں مون سون کی شجرکاری مہم کے دوران(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

 90لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ شجر کاری مہم تین ماہ جاری رہے گی۔ چیف سیکرٹری نے جارہ کردہ مراسلہ میں کہاہے کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے اوراضلاع میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں‘انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند انہ ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے‘ انہوں نے ہدایت کی کہ درخت لگانے کے فوائد بارے کمیونٹی موبلائزیشن اور آگاہی مہم شروع کی جائے‘ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے پاس 3کروڑ پودوں کا سٹاک موجود ہے جبکہ363سیل پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں۔احکامات پرجنگلات حکام نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

مقرر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -