آن لائن سسٹم کے ذریعے اساتذہ تبادلے  15 جولائی سے درخواستیں وصول کرنیکا فیصلہ

آن لائن سسٹم کے ذریعے اساتذہ تبادلے  15 جولائی سے درخواستیں وصول کرنیکا فیصلہ

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے کالج اساتذہ کے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

 تبادلوں کے لیے آن لائن سسٹم فعال کرنے کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ ہفتے آن لائن نظام مکمل طور پر فعال ہو جائیگا۔ ذرائع کے مطابق 15 جولائی سے اساتذہ کے تبادلوں کا آغاز ہوگا۔اس سے قبل اساتذہ سے درخواستیں وصول کی گئی تھیں اساتذہ نے مینوئل درخواستیں جمع کروائی تھیں تاہم اب 15 جولائی سے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق کالج اساتذ ہ کے تبادلوں کے عمل کو موسم گرما کی تعطیلات میں مکمل کر لیا جائیگا۔

وصول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -