بوہڑ گیٹ‘ کراؤن فیلیئر کی فوری مرمت کا حکم
ملتان (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے چوک فوارہ کے قریب(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
بوہڑ گیٹ کے علاقہ میں کراؤن فیلیئر کی اطلاع ملتے ہی سورج میانی سیوریج سب ڈویژن کو موقع پر فوری حفاظتی انتظامات یقینی بنانیاور مرمت کا کام جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں واضح رہے کہ چوک فوارہ کے قریب 18 انچ کی بوسیدہ سیوریج لائن کے دھنسنے کا واقعہ پیش آنے پر ایم ڈی واسا نے نکاسی آب کے حوالے سے بھی عارضی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہیدریں اثناء ایم ڈی واسا نے شریف پورہ، منظور آباد اور باغبانپورہ کے علاقوں میں سیوریج لائن بندش کی شکایت کا بھی نوٹس لیا ہے اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ نسیم خالد چانڈیو کو فوری طور پر مذکورہ علاقوں کو ریلیف دلوانے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ،سب انجینئر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل تیز کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
بوہڑ گیٹ