جام پور،قتل کیس کا فیصلہ مجرم کو سزائے موت کا حکم

  جام پور،قتل کیس کا فیصلہ مجرم کو سزائے موت کا حکم

  

جام پور (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جام پور نے دو سال پرانے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ کے مطابق ملزم کو سزا موت دے دی۔ تفصیل کے مطابق استغاثہ کے وکیل(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

 امیر امجد خان پتافی ایڈوکیٹ کے مطابق آٹھ اپریل دوہزار سترہ کو مقتول قادر بخش گھر میں موجود تھا۔ اٹھ بجے کے قریب محمد اصغر کی کھیتوں میں گھاس کاٹ رہا تھا۔   جس میں اچانک     دوبکریاں داخل ہو گئی۔ اسی دوران بشیر احمد عرف قادر بخش بکریاں لینے کے لیے گیا تو دونوں کے درمیان گالی کلوچ اور محاز ارائی ہو گئی۔ اسی دوران ملزم محمد اصغر نے قادر بخش کو سر میں دانتری  مار دی۔جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ ہسپتال لے جاتے وہ راستے میں مقتول دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ داجل نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج درجہ اول سید علی عباس شاہ نے وکلاء کے دلائل سننے اور قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو سزا موت کا حکم جاری کر دیا ہے۔ کیس کے مدعی نے کہا کہ حق وانصاف کی فتح ہو ئی ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -