وکیل کو پیپر ویٹ مارنے پر پنجاب بار کونسل کی  کال پر وہاڑی سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال

وکیل کو پیپر ویٹ مارنے پر پنجاب بار کونسل کی  کال پر وہاڑی سمیت مختلف شہروں ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر صوبہ بھر کی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

طرح صدر بار شکیل احمد تارڑ اور جنرل سیکر ٹری علی اعجاز چوہدری کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار میں ہڑتال کال کی گئی جس کی وجہ سے کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہو ا آئے روز کی ہڑتالوں کی وجہ سے سائیلین کو بھی مشکلات کا سامانا کرنا پڑ رہا ہے سائیلین ممتاز علی، دین محمد، اشرف، اسحاق، سرفراز احمد، شفیق احمد، عثمان حسین، عرفان علی و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ وکلاء کی آئے روز ہڑتال کی وجہ سے کئی مقدمات زیر التواء ہوچکے ہیں جس کے باعث سائیلین کے ساتھ جوڈیشل انتظامیہ بھی تنگ ہے پنجاب بار کی طرف سے آئے روز ڈسٹرکٹ بار کے معاملات کی وجہ سے صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال دینا معمول بن گیا ہے وکلاء بھاری فیسیں لے کر ہمیں ہڑتال کا کہہ کر واپس لوٹا دیتے ہیں جبکہ ہمارے بے گناہ لوگ انہی کی ہڑتالوں کے باعث جیلوں میں پڑے سڑ رہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -