عازمین حج اللہ کے مہمان‘ پاکستان  کے سفیر‘ سید رفاقت علی گیلانی

    عازمین حج اللہ کے مہمان‘ پاکستان  کے سفیر‘ سید رفاقت علی گیلانی

  

فتح پور (سٹی رپورٹر) سیاسی معاون برائے اوقاف سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ اللہ اپنے پیاروں اور نیک بندوں کو اپنے بیت اللہ کا (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

مہمان بنا کر بلاتا ہے، اور اپنے ان بندوں کو خصوصی طور پر ہر نعمت اور رحمت سے سرفراز کرتا ہے،ضلع لیہ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے حج کے سلسلہ میں جو بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،اس کی پیروی دیگر اسلامی ممالک بھی کر رہے ہیں، ملک بھر میں عازمین حج کو جدید اور بہترین انداز میں تربیت فراہم کی گئیں،اس سلسلہ میں حج کی سعادت کے لئے روانہ ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے عازمین حج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات اپنے وطن عزیز کے نام کو اپنے کردار کے ذریعے بلند کیجیے گا،آپ تمام اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر ہیں، آپ تمام اللہ کے حضور پیش ہو کر وطن کی تعمیروترقی کے لئے دعاگو ہونا۔ 

گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -