زہریلا شوارما کھانے سے 8 بچوں سمیت 15 افراد کی حالت غیر
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)مضر صحت شوارما کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8بچوں سمیت 15افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل، 11سالہ بچی کی حالت تشویشناک۔ تفصیل کے مطابق تحصیل صادق آباد کے علاقہ غریب آباد کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 15افراد 5سالہ ایان علی،8(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
سالہ آمنہ بی بی، 10سالہ فاطمہ بی بی،11سالہ سحر بی بی، 13سالہ عائشہ بی بی، 16سالہ عیشاء بی بی، 30سالہ آسیہ بی بی،35سالہ عاصمہ بی بی، 20سالہ اقصیٰ بی بی اور30 سالہ عابدہ بی بی وغیرہ نے صادق آباد کے مشہورجی این ہوٹل سے مضر صحت شوارما کھانے کے باعث حالت غیر ہوگئی،قریبی رشتہ داروں نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ11سالہ سحر بی بی کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔
شوارما