نشتر:بوسیدہ بجلی سسٹم آتشزدگی واقعات میں اضافہ مریضوں کی زندگی کو خطرہ

نشتر:بوسیدہ بجلی سسٹم آتشزدگی واقعات میں اضافہ مریضوں کی زندگی کو خطرہ

  

ملتان (وقائع نگار) جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال میں بجلی کا بوسیدہ نظام چلا آ رہا ہے،مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں،دو ماہ میں نشتر ہسپتال میں پانچ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

 آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں،نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز آوٹ ڈور وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔تفصیل کے مطابق  جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال میں بجلی کا بوسیدہ نظام مریضوں اور ڈاکٹرز کی زندگیوں کے لیے خطرے کا باعث بننے لگا.نشتر ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعات معمول بننے لگے،.دو ماہ میں نشتر ہسپتال میں آتشزدگی کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے۔گزشتہ روز آتشزدگی کا واقعہ نشتر آؤٹ ڈور وارڈ میں پیش آیا جس کے باعث وارڈ کو بند کر دیا گیا،اس حوالے سے اے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر انصار کاظمی کا کہنا تھا کے معمولی آگ تھی جس پر جلدی قابو پا لیا گیا۔نشتر ہسپتال میں ریسکیو 1122 نے آؤٹ ڈور وارڈ میں پہنچ کر  آگ پر قابو پایا،جس کے بعد آؤٹ ڈور وارڈ کو بند کر دیا گیا اور مریضوں کا علاج روک دیا گیا جس پر مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا اس سے تین ہفتے قبل وارڈ نمبر سات میں ڈاکٹرز اور نرسز کے روم میں آگ بھڑک اٹھی تھی،آگ کے باعث دونوں کمروں میں تمام سامان جل کر.خاکستر ہو گیا تھا جبکہ نشتر ہسپتال میں ناقص بجلی نظام کے باعث آؤٹ ڈور اور دیگر وارڈز میں پہلے بھی آگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں،دوسری جانب ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک گزشتہ روز بھی کرپشن مقدمات میں ضمانت کی توسیع کے لیے عدالت میں موجود رہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -