وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف انتخابی عذرداری خارج

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف انتخابی عذرداری خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے الیکشن ٹربیونل برائے ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے جج مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم احمد نے وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار کے خلاف دائر (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)


کردہ انتخابی عذرداری گزشتہ روز خارج کردی ہے فاضل عدالت میں وزیر اعلی کے  حلقے سے ناکام امیدوار سردار محمد اکرم خان ملغانی نے انتخابی عذر داری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے جنرل الیکشن 2018 میں دھاندلی کی ہے جس پر وزیراعلی کے وکیل میاں عباس احمد نے عدالت کو بتایا کہ وہ روزانہ دلائل دے رہے تھے کہ یہ عزرداری قابل سماعت نہیں بہرحال فاضل عدالت نے فریق مخالف کو دستاویزی اور واقعاتی ہشہادتیں فراہم کرنے کا موقع دیا مگر وہ اپنے موقف کو ثابت نہ کر سکے جس پر فاضل عدالت نے انتخابی عذرداری خارج کردی ہے۔