کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ‘ سید فخر امام
کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے موضع فاضل شاہ کبیروالا میں معروف روحانی وسماجی شخصیت سید اختر عباس شاہ کی جانب سے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سنگین مالی بحران کا شکار ہے،اس لئے نئے ٹیکس لگ رہے ہیں،مسائل کی اصل جڑ”کرپشن“ ہے،جو ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک کی تعمیر وترقی کیلئے مل جل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کے حقیقی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے مفادات کا زیادہ تحفظ کیا اور ترقیاتی کاموں کے لئے جاری ہونے فنڈز تعمیری کاموں پر خرچ ہونے کی بجائے کرپشن کرنیوالوں کی جیبوں میں گئے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کو اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار داد وں کے مطابق کشمیریوں کا ان کا حق خودارادیت دینا ہوگا،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک کو مقبوضہ کشمیر میں انڈین فورسز کے ظلم وستم اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی شعور کی بیداری کے حوالے سے دیہی عوام صلاحتیوں میں شہری حلقوں سے کسی طور پر بھی کم نہیں ہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا کہ سید گروپ تحصیل کبیروالا کے عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائے گا،الیکشن 2018میں فاضل شاہ،محمد شاہ اور سردار پور کے عوام نے سید گروپ کی کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا،عوام کی محبتوں کا قرض ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی صورت میں اتارنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔میزبان سید اختر عباس شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کبیروالا کے عوام کو اپنی منتخب قیادت کے اعلیٰ کردار ہونے پر فخر ہے،امید ہے کہ وہ بلاامتیاز خدمت کے مشن کے تحت دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔عشائیہ تقریب سے،سید حسن رضا شاہ،سید علی رضا شاہ،ملک مہدی حسین تھہیم،میاں نوازش علی سرگانہ،مہر مظہر حسین مرالی،حاجی محمد اقبال کھنڈا ہراج،سید شاہ محمد شاہ نمبردار،سید آفتاب شاہ ایڈووکیٹ،سید طلعت محمود شاہ،مہر احمد نواز ہراج،مہر محمد اشرف ہراج،سید اعجاز شاہ،سید نذر عباس شاہ،مہر عمر حیات کھنڈا ہراج،سید قمر عباس شاہ نے خطاب کیا،مہر اعجاز حسین مرالی،میاں قسور عباس فقیر سیال،غضنفر علی لنگاہ،مہر ظہور حسین،میاں معصب حیدر سرگانہ،پیر خالد حسین اور دیگر شریک تھے۔
سید فخر امام