ایم ڈی اے‘ کرپشن‘ اختیارات کا ناجائز استعمال‘ ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل موسیٰ خان معطل

ایم ڈی اے‘ کرپشن‘ اختیارات کا ناجائز استعمال‘ ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل موسیٰ ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تنویر اقبال نے کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل موسی خان کو معطل کردیا ہے جبکہ بیوہ خاتون نسیم اختر کی درخواست پر قانونی وارثان کے نام پراپرٹی منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے بتایا گیا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

ہے ملتان کی رہائشی خاتون نے ایم ڈی اے میں وارثت منتقل کرنے کی درخواست دی جس پر ایم ڈی اے کے لیگل سیل نے اعتراضات کی بھرمار کر دی ایک اعتراض ختم ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل موسی خان کی جانب سے دوسرا اعتراض لگا دیا جاتا موسی خان کی جانب سے چار سال تک بیوہ خاتون کو تنگ کیا جاتا رہا  جس نسیم اختر نے سیکرٹری ہاؤسنگ نسیم صادق اور  موجود ڈی اے تنویر اقبال کو درخواست دی جس پر ڈی جی ایم ڈی اے تنویر اقبال نے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل موسی خان کو معطل کر دیا اور بیوہ اور اسکے بچوں کے نام وارثت منتقل کر دی گئی اس حوالے سے ڈی جی ایم ڈی اے تنویر اقبال نے کہا ایم ڈی اے میں کریپشن برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے اس کیس میں موسی خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے اس لیے انھیں معطل کر دیا گیا اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے معلوم ہوا ہے نیب ملتان نے بھی موسی خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں انکوائری شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -