علاقائی ترقی‘ خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں‘ سید مبین احمد

علاقائی ترقی‘ خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں‘ سید مبین احمد

  

لیاقت پور(تحصیل رپورٹر‘نامہ نگار) تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے سبزی منڈی کے ایم ڈی گروپ کی طرف دئیے گئے عشائیہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی کی طرح اب بھی تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر  عوامی خدمت اور علاقائی ترقی وخوشحالی کو پروان چڑھا نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں وسیب کے تمام عوام ہمارے دست و بازو ہیں۔ تحصیل بھر میں بلا تفریق سوئی گیس۔ بجلی کی فراہمی  سڑکوں کی تعمیر ومرمت  سیوریج۔ پینے کے صاف پانی۔ جیسے منصوبوں کو مکمل کرایا اور اس کے لئے نئے فنڈز حاصل کئے ہیں۔ اس بجٹ میں ابتدائی طور پر لیاقت پور شہر کے لئے دو کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہو رہے ہیں۔ اللہ اباد لیاقت پور روڈ کو مکمل کرانے کے لئے فنڈز جلد ریلیز ہونے والے ہیں تب تک اللہ والا چوک تا جندو نالہ تک سڑک کی مرمت یقینی بنا رہے ہیں سبزی منڈی کے تاجر نئی سبزی منڈی  لئے سرکاری جگہ کا تعین کر لیں اسے منظور کرالیا آئیگا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جلد معاشی مشکلات پر قابو پا لئے گی۔ قبل ازیں صدر انجمن تاجران حاجی محمد یامین اور ایم ڈی چوہدری محمد رمضان نے انہیں سبزی منڈی کے آورشہر کے اہم مسائل اور عوام کو درپیش مشکلات سے اگاہ کرتے ہوئے 2 روز قبل شہریوں کے کئی مسائل کو اسسٹنٹ کمشنر کے افس میں بیٹھ کر حل کرانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ سابق وفاقی وزیر مخدوم سید احمد عالم انور نے ملکی سلامتی۔ ترقی۔ علاقائی اور عوامی خوشحالی کے لئے اجتماعی دعا کرائی۔ عشائیہ میں قاضی نوید ظفر۔ چوہدری عبدالغفور۔ چوہدری محی الدین۔ منصور جامی۔ خورشید احمد خورشید۔ رفیق ولائیتہ۔ ملک امام دین۔ سمیت کثیر تعداد میں عمائدین شہر نے شرکت کی۔ 

مبین احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -