ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ بل کی عدم ادائیگی پر دوافسروں میں جھگڑا‘ گالیاں
ملتان (سٹی رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پروکیورمنٹ منیجر علیم خان اور ایڈمن منیجر ایچ آر مقرب کے مابین بل کی ادائیگی نہ ہونے پر شدید جھگڑا، آفیسران نے ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں دیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں،موقع پر موجود(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)
چیف فنانشنل آفیسر ساجد ریاض نے دونوں آفیسران کو چھپ کروا کر معاملہ رفع دفع کرادیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دو ہفتے قبل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے ہزاروں سینٹری ورکرز کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی، تقریب کیلئے ٹینٹ، کنوپی اور پانی کی فراہمی ٹھیکہ دار سے کروائی گئی تھی، ایڈمن منیجر مقرب نے 49ہزار 500 روپیکا بل پروکیورمنٹ منیجر علیم خان کو تصدیق کیلئے بھیجا، منیجر پروکیورمنٹ نے بل پر دستخط نہیں کئے اور ایڈمن منیجر کے کمرے میں پہنچ گئے اور غلیظ گالیاں دینا شروع کردیں جس پر ایڈمن منیجر نے بھی واپس گالیاں دیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملازمین کی بڑی تعداد کمرے کے باہر جمع ہو گئی اور جھگڑے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ موقع پر موجود چیف فنانشل آفیسر ساجد ریاض نے دونوں آفیسران کو چپ کروایا اور معاملہ رفع دفع کروایا۔ واضح رہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں نئے تعینات ہونے والے آفیسران کے مابین شدید ناچاکی کے باعث کمپنی کا ماحول بدستور خراب ہے جس پر سرکاری ملازمین نے شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔