ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ خلاف میرٹ بھرتیوں کی انکوائری  شروع‘ درخواست گزار کو ریکارڈ فراہم کرنیکی ہدایت

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ خلاف میرٹ بھرتیوں کی انکوائری  شروع‘ درخواست گزار کو ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان میں پابندی کے باوجود خلاف (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

میرٹ بھرتیوں کے خلاف گذشتہ روز ڈی سی ملتان عبدالعامر خٹک نے انکوائری کی۔درخواست گزار ممتاز آباد کے رہائشی نے ڈی سی ملتان عبدالعامر خٹک کو درخواست گزاری ہے کہ کمپنی کے آفیسران کی تعیناتی کا ڈیٹا فراہم کیا جائے جس پر ڈی سی ملتان عبدالعامر خٹک نے درخواست گزار کو تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایڈمن و ایچ آر منیجر مقرب نے درخواست گزار کو ریکارڈ دینے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا اور ریکارڈ موجود نہ ہونے کا بہانہ کیا،درخواست گزار کے احتجاج کے باوجود ایڈمن منیجر نے ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کردیا، درخواست گزار نے ریکارڈ کی فراہمی نہ کرنے اور گالم گلوچ کرنے پر دوبارہ ڈی سی ملتان کو درخواست دے دی ہے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -