راستہ تنازعہ کیس‘ قانونگو کی رپورٹ بوگس قرار‘ دوبارہ کارروائی کا حکم

راستہ تنازعہ کیس‘ قانونگو کی رپورٹ بوگس قرار‘ دوبارہ کارروائی کا حکم

  

سلطان پور(نامہ نگار)علی والی راستہ تنازعہ کیس: ڈپٹی کمشنر نے قانونگوکی رپوٹ بوگس قرار دے کر دوبارہ رپو ٹ طلب کرلی، کھال توڑنے پر بھی چیف انجینئر آبپاشی نے رپوٹ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

مانگ لی،تفصیلات کے مطابق موضع علی والی بستی جتوئی کے زمیندار غلام بشیر جتوئی منظور حسین جتوئی غلام اکبر نے بستی والے راستہ پر آہنی گیٹ لگا کر راستہ بند کر دیا اور بستی کو جانے والے کھال پر دیوار کھڑی کر دی جس کے خلاف ارشاد حسین نذیر بی بی ودیگر نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو حالات سے آگاہ کیا کمشنر ڈیرہ نے اے سی علی پور سے رپورٹ طلب کی تو اے سی علی پور نے متعلقہ پٹواری فیاض گبول سے رپوٹ طلب کی پٹواری نے غلام شبیر سے رشوت وصول کر کے رپوٹ اوکے کر دی متاثرہ خاندان نے دوبارہ کمشنرآفس پیش ہوکرحالات سے آگاہ کیا جس پر کمشنر نے دوبارہ کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا لیکن جب پٹواری موقع پر گے تو زمیندارکے غنڈوں نے کاروائی نہ ہونے دی اور اے سی علی پور نے ایک بااثر سیاسی شخصیت کے حکم پر کاروائی روک دی دوسرے روز اے سی علی پور نے دونوں پارٹیوں کو طلب کیا اور A S Iاختر حسین کو موقع چیک کرنے کا حکم دیا جبA S Iاختر حسین بمعہ نفری موقع پر گیا تو زمیندار غلام شبیر نے متاثرہ خاندان پر حملہ کردیا جبکہ پولیس نے بھاگ کر جان بچائی اسی دوران غلام اکبر نے اینٹ مار کر ایک خاتون کی ناک توڑ دی جس پر متاثرہ خاندان نے تھانہ سٹی علی پور کے سامنے احتجاج کیا تو ایس ایچ او سٹی نے کہا کہ ہم نے ڈاکٹ جاری کر دیا ہے جو بھی رپوٹ آئے گی اپ کی کاروائی کریں گئے تا حال مظلوم خاندان کو نہ تو ایم ایل سی جاری کی گی نہ ہی کو ئی قانونی کاروائی کی گی گزشتہ روز متاثرہ خاندان ڈی پی او مظفر گڑھ اور ڈپٹی کمشنر کے کے دوبارہ حاضر ہوئے تو ڈی پی او نے S H O سٹی علی پور عمران حیدر ماڑھا کی سرزنش کرتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے اے سی علی پور کی سابقہ رپوٹ کو بوگس قرار دے کر دوبا رہ کسی ایماندار پٹواری قانونگو پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے دیا جبکہ متاثرہ خاندان کی دراخواست پر چیف انجینئر ایری گیشن نے بھی رپوٹ طلب کر لی ہے متاثرہ خاندان نے دوبارہ احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ ملزمان با اثر ہیں کسی کی بات نہیں سنتے غلام شبیر جتوئی نے ہمارا جینا حرام کردیا ہے بستی کو جانے والے سرکاری راستے پر لوہے کا گیٹ لگا کر راستہ بند کردیا ہے ہم انصاف کیلئے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں ہمیں افسران پولیس اے سی علی پور نے شٹل کاک بنا دیا ہے ہماری خواتین زخمی ہیں ہمیں ایم ایل سی نہیں دیا گیا۔رابطہ پر زمیندار غلام شبیر نے بتلایا کہ ارشاد حسین نے الیکشن میں ہماری مخالفت کی تھی جس کا مزہ اسے چکھا نا ضروری تھا راستے پر گیٹ بھی میں نے لگایا ہے جس میں طاقت ہے وہ اکھاڑ لے جب تک یہ لوگ معافی نہیں مانگیں گے راستہ نہیں دونگا۔جب ایس ایچ اوسٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں موقف دینے کا پا بند نہیں ہوں آپ لوگ افسران کا موقف لے لیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -