سابقہ اہلکار کے گھر چھاپہ‘ 161 فیصلہ شدہ‘زیر سماعت عدالتی فائلیں برآمد

سابقہ اہلکار کے گھر چھاپہ‘ 161 فیصلہ شدہ‘زیر سماعت عدالتی فائلیں برآمد

  

ملتان (خبر نگارخصو صی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کے حکم پر سابقہ اہلکار فاروق معید شیخ کے گھر چھاپہ مارا گیا جہاں سے تقریباً 161 فیصلہ شدہ اور زیر سماعت عدالتی فائلیں برآمد ہوئیں۔ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

جوڈیشل مجسٹریٹ رانا سہیل ریاض کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کینٹ ارم حنیف نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ سابق اہلکار فاروق معید شیخ کے گھر واقع کینٹ ولاز نزد ائیر پورٹ قاسم بیلہ ملتان پر چھاپہ مارا جہاں پر اہلکار روپوش ہوگیا عدالتی فائلوں کے علاوہ اہم نوعیت کے متفرق دستاویزات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ملزم اہلکار کے خلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کرا دیا گیا جبکہ عدالتی اہلکار کو ریکارڈ خرد برد کرنے کے الزام میں پہلے ہی جبری طور پر ریٹائر کیا جاچکا ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -