عوامی مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے‘ سعید اکبر نورانی

عوامی مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے‘ سعید اکبر نورانی

  

بھکر (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر خان نوانی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،عوامی مسائل کا حل موجودہ حکومت (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

کا وژن اور اولین ترجیح ہے جس کے لیے موجودہ حکومت دن رات کام کر رہی ہے،عام لوگوں کی خدمت کرنے سے انسان کو ذہنی سکون ملتا ہے، ہم ہوائی اعلانات، جھوٹے دعوؤں، بلندوبانگ دعوؤں،جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ دستیاب وسائل کے اندر عوام کی بلاتفریق خدمت اور ان کے اجتماعی مسائل کا حل اپنا مشن سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کے پاس خود جا کر ان کے مسائل معلوم کر رہا ہوں تاکہ مجھے تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل اور منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے اورہر علاقے کو اس کی ضروریات کے مطابق وسائل مہیا کیے جا سکیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ مسائل زیادہ اور حکومتی وسائل قلیل ہیں لیکن میں عوام کو یہ یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہہ تمام دستیاب وسائل آپ کو زمین پر نظر آئیں گے، فنڈز کی کمی کی باوجود صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ہمیں عوام کا تعاون بھی درکار ہو گا تاکہ ہم سب مل کر ضلع کی ترقی، نوجوانوں کے لیے تعلیم و روزگار اور ہر شخص کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں، عوام کے مسائل عوام کی منشا کے مطابق حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -