چمنی محلہ بھکر‘ ٹرانسفارمر آئے روز خراب بجلی گھنٹوں بند‘ صارفین کا احتجاج

چمنی محلہ بھکر‘ ٹرانسفارمر آئے روز خراب بجلی گھنٹوں بند‘ صارفین کا احتجاج

  

بھکر (نامہ نگار) چمنی محلہ کی اکثریتی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والا ٹرانسفارمر آئے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

روز خراب اور بجلی کی کئی گھنٹوں تک بندش معمول بن گئی گزشتہ روز بھی چھ گھنٹے سے زائد بجلی کی بندش نے صارفین کی چیخیں نکال دیں تفصیل چمنی محلہ کی اکثریتی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والا ٹرانسفارمر جوکہ غنی میڈیکوز کے قریب نصب ہے آئے روز خراب رہنا معمول بن گیا کوئی دن ایسا نہیں جس دن خرابی کے باعث بجلی کی بندش نہ ہوئی ہو گزشتہ ایک ہفتہ کے دورانگزشتہ روز سمیت تین مرتبہ 4سے چھ گھنٹے تک مسلسل بجلی کی بندش رہی گزشتہ روز گرمی کی شدت کے دوران بجلی کی طویلبندش نے صارفین کی چیخیں نکال کر رکھ دیں اس حوالہ سے رابطہ کرنے پر متعلقہ ایس ڈی او کا کہنا ہوتا ہے کہ ٹرانسفارمر کی مرمت میں کئی گھنٹے لگ جانے کے باعث بجلی بند رہتی تاہم دوسری طرف صارفین نے ایکسین واپڈا منور احمد خان سے اس ٹرانسفارمر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چمنی محلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -