ملتان‘ مختلف علاقوں میں نان سٹاپ وارداتیں

ملتان‘ مختلف علاقوں میں نان سٹاپ وارداتیں

  

ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں چوروں نے غلام مصطفی کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں ڈاکووں نے صفدر اور پرویز سے موٹر سائیکل چھین لئے۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں 5نوسر باز عورتوں نے عمران کی بیوی کے پرس میں سے دوران سفر بس میں ایک لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے زیورات نکال لئے۔موقع پر تین عورتوں کو قابو کر کے زیورات برامد کر لئے گئے جبکہ دو عورتیں بس سے اتر کر فرار ہو گئیں۔تھانہ راجہ رام کے علاقے میں ڈاکووں نے بہادر علی اور سجاد سے 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور مذاحمت کرنے پر بہادر علی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں چوروں نے عاشق کے گھر سے 71 ہزار روپے مالیت کا سامان اور نقدی چوری کر لی۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں چوروں نے الیاس کے بیوٹی پارلر سے 85 ہزار روپے مالیت کا سامان اور ارباز کا موٹر سائیکل چوری کر لیا۔تھانہ صدر کے علاقے میں چوروں نے خاور کا موٹر سائیکل چوری کر لیا۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -