سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

      سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی ملتان سمیت مختلف شہروں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی منائے گی اس سلسلے میں مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام عبد الستا ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش(بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی گئی جس میں سماجی رہنماءو ں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس سلسلے میں سماجی ادبی تنظیم بزم فیض کے زیر اہتمام عالمی سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی تیسری برسی کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت بزم فیض کمبوہ کے صدر ملک محمد عمرکمبوہ نے کی اس موقع پرپروفیسر عنایت علی قریشی ، سید محمد علی رضوی ، سید سبحان احمد ، الطاف احمد ،خالد محمود ، سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے کہاہے کہ عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کے مسیحا تھے اور دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کے رویہ جات کے فروغ کے حوالے سے بہترین مثال تھے ، عبدالستار ایدھی آج ہم میں نہیں لیکن پوری پاکستانی قوم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

برسی