سرائیکی صوبہ ہمارا حق ‘ ;200;ئینی حقوق کی جدوجہدکرتے رہیں گے ‘ غلام فرید کوریجہ

  سرائیکی صوبہ ہمارا حق ‘ ;200;ئینی حقوق کی جدوجہدکرتے رہیں گے ‘ غلام فرید ...

  

جھوک اترا(نمائندہ پاکستان)چیئرمین سرائیکستان صوبہ محاذ سربراہ ایس (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کیو آئی خواجہ غلام فرید کوریجہ نے جھوک اترا میں ڈویڑنل صدر عبدالحئی خان چانڈیہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکیوں کے آئینی حقوق کی جدوجہد کرتے رہیں گے کلچرل پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے اقلیتوں کو بند گلی میں لگانے سے ملک کمزور ہوا آئیں اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے سندھ بلوچستان پنجاب پختون خواہ آئینی تو سرائیکستان صوبہ کیوں غیر آئینی ہے;238; جنوبی پنجاب صوبہ ،سرائیکیوں کی شناخت کا مداوہ نہیں کرتا ۔ کرپشن کے خاتمہ کے اقدامات ضروری ہیں اوپر سے نیچے تک صفائی کی جائے ملتان سیکرٹریٹ کاکام نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وعدے وفا نہیں ہورہے ہیں ملتان سیکرٹریٹ میں ساہیوال ۔ جھنگ ۔ چنیوٹ ۔ میانوالی ۔ بکھر ۔ سرگودھا کو بھی شامل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصوف کے فروغ سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے دربار فرید پر پابندیاں نرم ہوئی ہیں مکمل ختم خاتمہ تک احتجاج جاری رہے گا ۔ اس موقع پر محمد بخش براٹھا ۔ خلیل خان چنگوانی ۔ میہر خان چنگوانی ۔ غلام اکبر جتوئی ۔ ثناء اللہ کھوکھر ودیگر موجود تھے ۔

غلام فرید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -