پٹرولنگ پولیس امتحان سے 10 ملازمین اوور ایج ہونے پر ;200;ءوٹ ‘ رپورٹ طلب
ملتان (خبر نگارخصو صی ) ہائی کورٹ ملتان بنچ نے پٹرولنگ پولیس کے امتحانات میں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
دس ملازمین کو اورایج ہونے کی وجہ سے امتحانات میں بیٹھنے سے روکنے پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ٖفا ضل عدا لت میں دس ملازمین خواجہ محمد اشرف خواجہ محمد ارشد، محمد سلمان، شبیر احمد، محمد آصف رضا، عبدالعزیز ،نعمت علی، نور احمد، شاہد عرفان، محمد آصف اور اللہ یار نے ہائی کورٹ ملتان بنچ میں میں درخواست دائر کی تھی جس کی بنیاد پر عدالت نے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کی جس پر ایڈیشنل آئی جی نے ملتان، خانیوال، وہاڑی اور ساہیوال میں 10 جولائی کو ہونے والے امتحانات عدالت کا فیصلے آنے تک ملتوی کر دیئے ہیں ۔ کیس کی پیروی سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عابد حسین بھٹہ ایڈوکیٹ نے کی ۔
طلب