ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح جہانزیب خان کچھی

  ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح جہانزیب خان کچھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ تر قیاتی منصوبو ں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر انداز میں سہو لیات فراہم کی جا (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

سکیں ۔ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ، ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی، ایم این اے اوورنگ زیب خاں کھچی ، ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل ، ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ، ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کے نمائندے سجاد خان کھچی، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ مظفرخان ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم ، ایکسین بلڈنگ نثار احمد، ایکسین روڈ دلشاد احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ رشید احمد جنجوعہ، ایکسین پبلک ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز غلام محمد بخاری اور دیگر افسران موجود تھے ۔ اجلاس میں صوبائی سالانہ تر قیاتی پروگرام ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ،ایف ڈی جی اچیو منٹ پروگرام ،نیا پاکستان منزلین آسان پروگرام اور سپیشل چیف منسٹر ڈائریکٹوز کے تر قیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اور تمام تر قیاتی سیکیموں پر کام کی پیش رفت کو چیک کیا گیا ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب ہر شعبہ زندگی میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کو شاں ہیں ۔ جس کے لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت کا م کیا جا رہاہے ۔ تاکہ تمام شعبوں میں بہتری لائی جا سکے ۔ انہوں نے مز ید کہاکہ تمام محکمے اور افسران محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت ہو سکے ۔ صوبائی وزیر نے مز ید ہدایت کی کہ افسران فیلڈ میں جا کر تر قیاتی سیکیموں کاخود معائنہ کریں اور کام کی رفتار کو تیز کروائیں ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس سے گفتگوکر تے ہو ئے کہا کہ جن تر قیارتی سیکمیوں کے فنڈز دستیاب ہیں ۔ ان کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ اور جو تر قیاتی منصوبے زیر غور ہیں ان کی تجاویز اور تخمینے بنا کر اتھارٹیز کو بھیجیں جائیں ۔ اجلاس میں ٹبہ سلطان پور میں ٹراما سنٹر، وہاڑی سے عبد الحکیم تک دو رویہ سٹرک ، میلسی کی داخلی سٹرک کو دو رویہ کرنے ،لڈن میں ریسکیو 1122سنٹر بنا نے کے حوالے سے پرپوزل اور تخمینہ تیار کر نے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ان تر قیاتی سیکمیوں کی منظوری حاصل کر کے ضلع وہاڑی کے لوگوں کو مز ید سہو لیات فراہم کی جا سکیں ۔ اجلا س میں سکول ایجو کیشن ، سپیشل ایجو کیشن ، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ، صحت ، ورک اینڈ سروسز، لوکل گورنمنٹ ، ہائی ویزے ، انہار ، اوقاف و مذہبی امور، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ،واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن سمیت مختلف محکموں میں جاری ترقیاتی سیکمیوں کو تفصیلی جائز ہ لیا گیا ۔ اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے بھی حکو مت پنجاب کی اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ اس مو قع پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی نے بتا یا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفا ن علی کاٹھیا کی قیادت میں ڈی سی کمپلیکس میں ڈینگی آگاہی واک کی گئی جس میں ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی ،ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی رائے ظہورا حمد کھرل، ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد جاوید خالداور دیگر افراد نے شر کت کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپور ٹ جہانز یب خان کھچی نے کہا کہ ہ میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کرنی ہے تاکہ ڈینگی سے مچھر سے اپنا بچاءو ممکن بنا یا جا سکے ۔ جس کے لئے ہ میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کو متحرک کیا ہے کہ وہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام اقدامات کریں ۔ کیو نکہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے مز ید کہا کہ عوام کو چا ہیے کہ وہ محکمہ صحت کی طر ف سے فراہم کر دہ معلومات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں باقاعدگی سے ڈینگی کی سرولنس کا کام جاری ہے ۔

جہانزیب