حکومت عوام کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ‘ اعجاز سلطان بندیشہ
بورے والا (تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
کی قیادت میں صوبے میں مثالی ترقی اور عوام کو امن و امان کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا پریس کلب کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان واحد سیاستدان ہیں جن کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہ ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری ہماری معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے اربوں ڈالر پاکستان کو دے رہی ہےملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام سیاستدانوں کا بلا امتیاز احتساب جاری ہے قومی خزانہ لوٹنے والوں سے کوئی نرمی اختیار نہیں ہو گی انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے میرے حلقہ میں 23کروڈ کی لاگت سے چک 563ای بی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پاور پلانٹ کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کا سنگ بنیاد ایک ماہ قبل صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے خود کیا اس منصوبے پر25فیصد کام مکمل ہو چکا ہے صوبائی حکومت نے میرے حلقہ میں ساڑھے 8کلومیٹر پختہ سڑکوں جبکہ ملتان سے دیپالپور براستہ وہاڑی بورے والا ، عارفوالا میگا پروجیکٹ دورویہ سڑک کی تعمیر کی منظوری بھی دیدی ہے جس کے لیے جلد فنڈز بھی فراہم کئے جائیں گے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے مزید کہا کہ ان کے حلقہ موضع دولت آباد میں ٹف ٹائل اور نکاسی آب کے علاوہ حلقہ کے مختلف دیہات میں عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے 7فلٹریشن پلانٹ لگائے جارہے ہیں مزیدبرآں موضع لڈن میں گرلز او بوائز کی اعلیٰ تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے 2 نئے کالجز کے قیام کے علاوہ 20سکولوں کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے میعاری، مثبت، تعمیری اور ذمہ دارانہ صحافت کرنے پر بورے والا پریس کلب کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
اعجاز سلطان