نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ‘ عون حمید ڈوگر

  نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ‘ عون حمید ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)نیشنل ایکشن پرو گرام کو کامیاب بنا نے میں قوم اپنا کردار ادا کرے انتظامیہ کو بروقت آگاہ کرنا بطورِ ذمہ دار شہری ہم سب کا فرض ہے ۔ ان خیالات کا اظہار (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

ایم پی اے حلقہ پی پی 276،پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی سردار عون حمید ڈوگر کی کوششوں اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب کے پرو گرام پر امن میں پنجاب( ایس ایس ڈی او ) میں عوام کے کردار سے متعلق منعقدہ مقامی میریج ہال میں آگہی سیمینار سے نیشنل ایکشن پرو گرام کےچیف ایگزیکٹو سید کوثر عباس (ایس ایس ڈی او اسلام آباد) اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر منیب حسین،اے ڈی سی جی مظفرگڑھ محمد شاہڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مظفرگڑھ سعداللہ خان نے اپنے خطاب میں ملک میں امن و امان قائم رکھنے کےلئے عام عوام اور علماء کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ مساجد اور مدارس سے وابستہ لوگ اور علماء کرام جمعہ کے خطبات اور دیگر پروگرامات اور جلسوں میں اتحاد امت پر بات کریں فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دینے کی بجائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا بنائیں ،نفرت آمیز تقاریر سے مکمل اجتناب کیا جائے،لاوَڈ سپیکر کے غلط استعمال سے اجتناب کیا جائے امت کوایک کلمہ پر متحد کرنے کی کوشش کریں اسطرح عوام مشکوک اشخاص اور اشیاء پر نظر رکھیں اور فی الفور انتظامیہ کے نوٹس میں دیں اسطرح مکانات ،دوکانات اور ایسے مقامات جہاں رہائش رکھی جا سکتی ہو کرایہ پر دینے سے پہلے متعقلہ تھانے میں قانون کے مطابق معلو مات درج کرائیں بصورتِ دیگر سخت کاروائی ہو گی اس موقع پر ایس ایچ او تھا نہ شاہ جمال محمد نواز خان،مولانا زین العابدین،مولانا الطاف احمد چشتی ،نائب تحصیلدار ارشاد لاشاری سابق چیئرمین یونین کونسل شاہجمال مہر غلام علی شہزاد جانگلہ،سابق چیئرمین یونین کونسل احمد موہانہ ملک راشد ندیم کھلنگ،سابق چیئر مین حسن پور کچہ جام ذوالفقار،سمیت کثیر تعداد میں سیاسی،سماجی،مذہبی،تجارتی شخصیات سمیت عوام نے شرکت کی ۔

عون حمید