تاجر برادری سڑکوں پر آگئی ،ٹیکسوں کا سونامی 13جولائی کو شٹرڈاءون ہڑتال مظاہرے ،دھرنے تیاریاں مکمل
ملتان ‘ لیہ (نیوز رپورٹر ‘ نامہ نگار )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی رہنماءوں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے 32نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدر آمد نہ کیا تو 13جولائی کو مکمل ہڑتال اور شٹر ڈاءون کریں گے ۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ایک ہفتہ کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال پر مجبور ہو جائیں گے اور پھر دمادم مست قلندر ہو گاجگہ جگہ شٹر ڈاءون کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہرے ،دھرنے دیئے جائیں گے اور بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگائے (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
جائیں گے جس کی ذمہ دار حکومت ہو گی ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید عبد القیوم آغا نے دیگر تاجر رہنماءوں مرکزی چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ، ملک نذیر اعوان ، مرکزی وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، سرور خان ، مرکزی سینئر نائب صدر، بابر علی قریشی، مرکزی نائب صدر ملک عامر اعوان، صدر جنوبی پنجاب ، شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ، سٹی صدر خالد محمود قریشی ، جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب زیشان صدیقی، نائب صدر جنوبی پنجاب ندیم قریشی جنرل سیکریٹری سٹی مرزا نعیم بیگ ، ضلعی جنرل سیکریٹری اشفاق انصاری، وائس چیئرمین سٹی کاشف رفیق، فرحان زیدی ، شیخ الطاف ،اعجاز قریشی ، یونس انصاری، خواجہ مجیب الرحمن، ندیم شیخ، سجاد ڈوگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا تاجر رہنماءوں نے مزید کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملک کی سب سے بڑی تاجر تنظیم بن چکی ہے یہی وجہ ہے کہ لاہور میں کئی تاجر تنظیموں جس میں پاکستان ٹریڈ لائنس ، شاہ عالم بورڈ، لاہور بزنس مین فرنٹ، اشرف بھٹی گروپ سمیت خواجہ شفیق گروپ نے ہمارے ساتھ الحاق کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاجر بالخصوص اور عوام الناس گرتی ہوئی معیشت ، کساد بازاری اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے شدید مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود تاجر اپنی مدد آپ کے تحت اپنے بچوں کے روزگار کے حصول کے لئے اور معیشت کی بحالی کے لئے ذمہ داری پوری کر رہے ہیں لیکن حکومت نے بجٹ 2019 میں خوفناک اور ناقابل عمل ٹیکسز اور طریقہ کار مسلط کرکے چھوٹے تاجروں میں شدید بے چینی اور اشتعال پیدا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہ دیئے جانے پر ہم نے گذشتہ روز مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی صدر کاشف چوہدری ، جنرل سیکریٹری عبد القیوم آغا ودیگر قیادت نے دیگر تاجر تنظیموں کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہم بجٹ 2019 میں عائد کئے گئے ٹیکسز کو یکسر مسترد کرتے ہیں اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 13جولائی بروز ہفتہ کو ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنو بی پنجاب اور دیگر شہروں میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور تمام تاجر تنظی میں مکمل طور پر شٹرداءون کریں گی میری ملتان سمیت جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں کے تاجر بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے جائز مطالبات کے منظور کئے جانے تک پرامن انداز میں ہڑتال کی صورت میں احتجاج کریں گے اگر اس کے باوجود بھی حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال اور شٹرڈاءون پر مجبور ہو جائے گی ہم اعلان کرتے ہیں کہ 13جولائی کو مکمل شٹر ڈاءون اور ہڑتال ہو گی تاجر برادری کے حقوق کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں تاجر کنونشن کے بعد تمام قائدین نے کاشف چوہدری ، سید عبد القیوم آغا، شیخ حبیب ، شرجیل میرودیگر کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے گوجرانوالہ ، فیصل آباد سمیت لاہور کی تنظیموں سے مزاکرات کئے اور ان سب نے ملک کر متفقہ فیصلہ کیا کہ تیرہ جولائی کو مکمل ہڑتال کریں گے ۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا مشاورتی اجلاس 13 جولائی کی شٹر ڈا;63;ن ہڑتال کے حق میں ریفرنڈم بن گیا‘ 100 سے زائد تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے مکمل شٹر ڈا;63;ن ہڑتال کا اعلان کردیا ‘مشاورتی اجلاس میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے چیئرمین احتشام الحق‘ صدر ظفر اقبال صدیقی‘ جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری‘ شیخ فیصل سعید‘ خواجہ یاسر اشفاق ‘ عاصم شریف بٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق کا کہنا تھا کہ سبز پرچم کو سربلند رکھنے کے لئے گردن بھی کٹواسکتے ہیں مگر حکمرانوں کی عیاشیوں کے لئے تاجر ایک پائی بھی نہیں دینگے ‘جب بھی قوم پر مشکل وقت آیا تاجر برادری نے بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دیا‘نواز شریف کے دور میں قرض اتارو ملک سنوار و مہم بھی تاجر طبقہ آگے آگے تھا ‘زلزلہ اور سیلاب کے دنوں میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز نے ملتان سمیت مختلف علاقوں میں خصوصی کیمپ لگائے مگر ریڑھ کی ہڈی رکھنے والے تاجرطبقہ کو ہر حکومت نے کمزور سمجھا اور پھر تاجروں نے اپنی طاقت سے ثابت کردیا کہ وہ کتنی پاور رکھتے ہیں ‘ خواجہ محمد شفیق کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر‘ ممبر ٹیکس پالیسی اور مشیر وزیراعظم نعیم الحق سے ملاقاتوں کے دوران تاجر طبقہ کو وفاقی حکومت میں لگائے گئے ٹیکسز اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا مگر کسی نے بھی تاجروں کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس پر مجبوراً5جولائی کو لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ہ میں ہڑتال کی کال دینا پڑی اس کے علاوہ کوئی راستہ ہی نہیں بچا تھا ابھی صرف ایک دن کی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے اگر حکومت نے تاجروں کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو خون کے آخری قطرہ تک بھی کاروبار بند رکھ کر اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے تمام تاجر برادری ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے ساتھ دے ‘اجلاس میں ’’شبری بجٹ نا منظور‘ ظالمانہ ٹیکسز واپس لئے جائیں ‘‘ کے نعرے بھی لگائے اس موقع پر آئل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے مصطفی کمال‘ بھٹہ ایسوسی ایشن کے امجد فاروق‘ ٹمبر مارکیٹ کے حافظ صادق‘ میڈیسن مارکیٹ سے محمد حسین سندھو‘ لوہا مارکیٹ سے رفیق چوہان‘ غلہ منڈی سے حاجی توصیف اور شاہد عالم قریشی‘حاجی اصغر اکبر‘ صرافہ بازار سے خرم شہزاد‘ رفیق بھٹی‘شاہین مارکیٹ سے شیخ عزیز الرحمن‘اندرون حرم گیٹ سے زاہد انصاری‘ سورج کنڈ روڈ سے نیاز بھٹہ‘ گلگشت مارکیٹ سے شیخ ندیم‘ سدوحسام روڈ سے میاں ظفر اقبال ‘ کپ بازار سے مرزا اعجاز بشیر‘ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے ضلعی صدر شیخ محمد طاہر‘ جنرل سیکرٹری ملک یونس‘ چوک کمہاراں والا سے المعروف لودھی‘ چوہدری شاہد‘ سمیجہ آباد‘ موٹر کار ڈیلرز جنرل بس سٹینڈ اور دیگر مارکیٹوں کے نمائندوں نے ہڑتال کی کامیابی کے لئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا اجلاس کے اختتام پر خواجہ محمد شفیق نے اعلان کیا کہ شٹر ڈا;63;ن ہڑتال کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئیے کل 10جولائی کو دوپہر ایک بجے نواں شہر چوک پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں شہر بھر سے تاجر رہنما شریک ہوں گے ۔ ادھر انجمن تاجران لوہا مارکیٹ کے زیراہتمام بجٹ میں ٹیکسز کے نفاذ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف لوہا مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کی جانب سے تاجر برادری کے مسائل نہ ہو نے کی شدید مذمت کی گئی احتجاجی مظاہرے کی قیادت ا;63;ل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی نائب صدر وسٹی صد ر عارف فصیح اللہ، انجمن تاجران لوہا مارکیٹ کے صدر شاہد شکور نے کی جبکہ اس موقع پرچوہدری محمد ظہور جنرل سیکرٹری ،امجد شکور ، چوہدری محمد سہیل ، عامر مقصود ، حاجی شکیل بلال ، حاجی سلیم ، نصیر بھٹی ، اعجاز ، حاجی عثما ن ، ذوالفقار علی شاہ ، محمد عرفان ، کامران ، حاجی جاوید دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے عارف فصیح اللہ ، شاہد شکور نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف تاجر برادری بلکہ عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔