خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت ‘ حکومت کا سپیشل ایجوکیشن فاءونڈیشن قائم کرنیکا فیصلہ

خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت ‘ حکومت کا سپیشل ایجوکیشن فاءونڈیشن قائم کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے سپیشل ایجوکیشن فانڈیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘خصوصی بچوں کی فلاح (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

و بہبود کیلئے فاونڈیشن کے تحت خصوصی انڈومنٹ فنڈ بھی بنایا جائے گا ۔ ےہ فیصلہ صوبائی وزیربرائے سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے متعلقہ حکام کوجاری کردہ مراسلے مےں کہاہے کہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار سپیشل ایجوکیشن پالیسی کا اجراء رواں سال کر دیا جائے گا‘ انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی بچوں کو تعلیم بالخصوص فنی تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تا کہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں ‘انہوں نے کہاکہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت ریاست کی ذمہ داری ہے اور ریاست یہ ذمہ داری پوری کریگی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپیشل ایجوکیشن کے شعبے کی بہتری کیلئے تجاویز تیار کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے ۔