مختلف واقعات میں 5قتل ،حادثات بچے ،3خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ،2 خودکشیاں دو لاشیں برآمد

  مختلف واقعات میں 5قتل ،حادثات بچے ،3خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ،2 خودکشیاں ...

  

مظفر گڑھ ‘ کبیروالا ‘ اڈا کوٹ بہادر ‘نواں شہر سیداں ‘ بٹہ کوٹ ‘ کوٹ اسلام ‘ باگڑ سرگانہ ‘ حویلی کورنگا ‘ ہارون ;200;باد بوریوالا ‘ سمہ سٹہ ‘ رحیمیارخان ‘ صادق ;200;باد ‘ اوچشریف ‘ فتح پور ‘ ہیڈ پنجند ( نمائندگان پاکستان ) مختلف واقعات میں 5 قتل ‘ حادثات ‘ بچے ‘ 3 خواتین سمیت6 افراد جاں بحق ‘ دو خودکشیاں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

‘ دو لاشیں بر;200;مد ۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق تعویذ گنڈے کرانے کے شک میں چھوٹے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا;46; یہ واقعہ مغرب کے بعد نواحی علاقہ موضع طرف میں پیش آیا;46; جہاں ظہور نامی شخص نے بڑے بھائی اللہ ڈتہ کو چھریوں سے اچانک حملہ کر کے قتل کر دیا جب وہ اس کی عیادت کے لئے ملزم کے گھر آیا;46; ملزم کو بھائی پر شبہ تھا کہ اس نے ملزم پر تعویذ کرا رکھے ہیں اس لئے وہ بیمار رہتا ہے;46; واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ لے آئی;46; پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے;46; جہالت کی انتہاء ;46;علی پور کے تھانہ صدر کی حدود میں بستی حضرت والا کے مقام پر بھوسہ اٹھانے پر جھگڑے کے بعد بدبخت بیٹے نے سوتیلی والدہ کو گولی مار کر خود کو بھی گولی مار لی ، ریسکیو ذراءع کے مطابق خود کو گولی مارنے والہ ملازم حسین حجانہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ والدہ شدید زخمی ہو گئی;46; ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شمیم مائی کو طبی امداد کے لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا;46; کبیروالا ‘ کوٹ بہادر ‘ نواں شہرسیداں ‘ بٹہ کوٹ ‘ کوٹ اسلام ‘ باگڑ سرگانہ ‘ حویلی کورنگا سے نامہ نگار ‘ نمائندگان پاکستان کے مطابق خاندانی تنازعہ پر خود کا ر اسلحہ سے مسلح تین بھائیوں نے فائر نگ کر کے بہنو ئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تعاقب کرتے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچ گئے،ہسپتال میں اندھادھند فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی زخمی کردیا، پو لیس کے آنے کے خوف سے گاڑی چھوڑ کر فرار ، پوسٹمارٹم کے لئے نعش سردخانے منتقل، تینوں قاتل بھائی واردات کے بعد ہسپتال سے اسلحہ لہراتے فرار، تفصیل کے مطابق گزشتہ دوپہر نواحی موضع کنڈ ملکانہ میں خاندانی تنازعہ پر خود کا ر اسلحہ سے مسلح تین بھائیوں محمد حسین ،غلام رضا، علی رضا ء پسران عاشق حسین اقوام ہراج نے گھر گھس کر اپنے 28 سالہ بہنو ئی محسن عبا س ولد عمر دراز کو اندھادھند فائر نگ کر لہو لہان کردیا جسے زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیروالا لایا جارہا تھا کہ وہ ز خموں کی تاب نہ لاتے راستے میں دم توڑ گیا تاہم قاتل سالوں کو بہنوئی کی موت کی تصدیق نہ ہو نے پر وہ کار نمبری ;77786947;930 میں تعاقب کرتے ہو ئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیروالا آن پہنچے اور موت کی خبر کنفرم ہو نے پر ملزمان نے گاڑی میں بیٹھے ہی ہسپتال میں اندھادھند فائر نگ شروع کردی جس کی زد میں آن کر انکا اپنی ہی ایک ساتھی زخمی ہو گیا، ملزمان پو لیس کے آنے کے خوف سے گاڑی ٹوٹے شیشوں سمیت ہسپتال میں ہی چھوڑتے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا، ہسپتال میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی ہسپتال مریضوں نے جان بچانے کی خاطرکونوں کھدروں میں پناہ لی، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں فائرنگ پر ہسپتال سٹاف اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام سے ہسپتال میں سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ،پو لیس نے مقتول محسن عبا س کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے سردخانے منتقل کرتے کاروائی شروع کردی ہے ۔ ہارون ;200;باد سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاءوں 32تھری آر میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل دیا گیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی ہارون آباد کے نواہی گاءوں 32تھری آر میں مبینہ طور پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا ۔ مقتول کی شناخت محمد جاوید ولد شاہ محمد کے نام سے ہو گئی جو 171مراد کارہائشی بتایا جاتا ہے اور وہ بسلسلہ ملازمت 32تھری آر میں قائم ایک ڈیری فارم پر رہتا تھا ۔ پولیس تھانہ صدر وقوعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیاہے ۔ قاتل اور قتل کی وجہ اندراج مقدمہ اور پولیس تفتیش کے بعد ہی سامنے سکے گی ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق الجنت ٹاوَن میں مقدمہ بازی کی رنجش پر ماں کے سامنے مخالفین کی فائرنگ سے ایک بھائی جان بحق دوسرا زخمی، طلباء تنظیم کے کارکنان اور ورثاء کانعش ملتان روڈ پر رکھ کر احتجاج مظاہرہ، ٹریفک کئی گھنٹے تک معطل،مشتعل مظاہرین نے فرید ایکسپریس ٹرین بھی روک دی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے تھانہ سٹی بورے والا کی حدود میں واقع الجنت کالونی کینال روڈ پر نواحی آبادی یعقوب آباد کے رہائشی دو حقیقی بھائیوں رحمان اشرف اور نعیب اشرف پر انکی ماں کے سامنے چھ مسلح موٹرسائیکل سواروں اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے رحمان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ نعیب شدید زخمی ہوگیا بے بے بس ماں ملزمان کے آگے اپنے بیٹوں کی جان کے امان کے لئے واسطے دیتی رہی لیکن ملزمان نے اس کی ایک نہ سنی اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1222 نے دونوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جانبحق ہونے والے اور زخمی نوجوان کے ساتھیوں طلباء تنظیم اے ٹی آئی کے کارکنان نے ورثاء کے ہمراہ اس واقعہ کے خلاف ملتان روڈ کو پی آئی لنک سے بلاک کر کے قومی شاہرہ پر ٹریفک معطل کردی انکا مطالبہ تھا کہ ملزمان جوکہ پہلے ہی شہر کے لئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے اور انکے خلاف قتل، دہشت گردی اور اقدام قتل جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں لیکن پولیس ابھی تک انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچا سکی ملزمان کو با اثر سیاسی شخصیات کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے جسکی وجہ سے پولیس ان پر اور انکے سہولت کاروں پرہاتھ نہیں ڈالتی مشتعل مظاہرین نے اس دوران لاہور سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس ٹرین کو بھی روک لیا جو بعد ازاں انتظامیہ کی طرف سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے ٹرین کا ٹریک اور ٹریفک بھی کھول دی تھانہ سٹی پولیس نے زخمی نعیب اشرف کی درخواست پر ایم ایس ایف کے مقامی صدر اسد ڈوگر اسکے ساتھی وسیم اکرم گجر اور چار نامعلوم افراد کے خاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ سمہ سٹہ سے نامہ نگار کے مطابق تین خواتین دریائے ستلج کنارے کپڑے د ھورہی تھیں وہ تینوں پاوں پھلسنے سے دریا میں گر کر ہلاک ہوگئیں ۔ یہ واقعہ سمہ سٹہ نواحی علاقہ جھوک جھاور دوآبہ آہل ملز کے قریب پیش آیا ۔ تفصیل کے مطابق سمہ سٹہ کے نوحی علاقہ جھوک جھور کی تین خواتین کپٹرے دھونے گئی کپڑے دھونے کے درمیان دریا کے پانی کا بہاو بڑھا جس کے نتیجہ میں کنارے کی مٹی کے تودے گرنے پر خواتین بھی دریا میں ڈوب گئیں ریسکیو 1122 ٹیم کی بروقت کاروائی ۔ تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد تینوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں ۔ دریاے ستلج میں ڈوبنے والی تینوں عورتوں کی شناخت حمیرا بی بی، اللہ رکھی،اور حادیہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ تینوں خواتین کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔ رحیمیار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق قتل یا خودکشی، نشہ کے عادی 30سالہ نوجوان کی ٹیلی فون کی تاروں سے جکڑی ہوئی لاش بر;200;مد، پولیس نے تحویل مےں لے لی، والد کا پوسٹ مارٹم اور کارروائی سے انکار، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ اقبال ;200;باد کی حدود اڈا شیخ واہن کے علاقہ سے امین گڑھ کے رہائشی30سالہ نوجوان ذوا الفقارعلی جو کہ نشہ کاعادی تھا جس کی ٹیلی فون کی تاروں سے جکڑی ہوئی لاش اہل علاقہ نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع فراہم کردی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ذوالفقارعلی کی لاش تحویل مےں لے لی، اور ورثاء کو اطلاع فراہم کردی ۔ والد غلام شبیر نے بیٹے ذوالفقارعلی کی میت کا پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی کرنے سے انکار کردیا ۔ پولیس ذراءع کے مطابق ذوالفقارعلی ہیروئن کے نشہ کا عادی تھا اور اس کی جامہ تلاشی لینے پر اس کے پاس سے نشہ کے انجکشن بھی بر;200;مد ہوئے ۔ ٹریفک حادثات مےں شدید زخمی ہونے والے کمسن بچے سمیت دو افراد ہسپتال مےں جاں بحق، 39زیر علاج ۔ تفصیل کے مطابق پہلاحادثہ منظور ;200;باد کے رہائشی4سالہ کمسن محمداذان کے ساتھ پیش ;200;ئی جسے سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے بے قابو ہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیاجبکہ دوسرا حادثہ رکن پور کے رہائشی25سالہ نوجوان محمدخالد کے ساتھ پیش ;200;یا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر قومی شاہراہ پرجارہاتھاکہ پیچھے سے ;200;نیوالی تیز رفتار مسافر وین نے کراسنگ کے دوران سائیڈ مارکر سڑک پر گرادیا جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیا، ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود کمسن محمد اذان اور محمد خالد سر پر لگنے والی گہری ضربات کے باعث جانبرنہ ہوپائے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات مےں شدید زخمی ہونے والے39 افراد جن مےں محلہ مزاری کارہائشی7سالہ محمداحمد، ائیر پورٹ روڈ کا4سالہ حبیب احمد، چک111پی کی65سالہ بلقیس بی بی، صادق ;200;باد کی48سالہ نسیم اختر، چک249کی40سالہ خالدہ بی بی، سنی پل کا25سالہ محمدرمضان، ماچھکہ کا 35سالہ ذوالفقارعلی، گلشن اقبال کا66سالہ غلام رسول،ماڈل ٹاءون کا24سالہ عامر علی، بہودی پور ماچھیاں کا25سالہ عبدالستار، رکن پور کا40سالہ شاہد حسین، محلہ مستان شاہ کا40سالہ غلام صادق، بستی بندور کا30سالہ نزاکت حسین اور پل37کا 25سالہ عبدالحمید وغیرہ کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ صادق ;200;باد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق رےلوے اسٹےشن ولہار کے قرےب موٹر سائےکل سوار ٹرےن کی زد مےں آکر موقع پر جاں بحق ‘ ورثاء کا رےلوے پھاٹک پر عملہ تعےنات نہ ہونے پر احتجاج ‘ وفاقی وزےر رےلوے سے فوری عملہ تعےنات کرنے کا مطالبہ ۔ تفصےل کے مطابق گزشتہ روز چک نمبر 95باڑہ کا رہائشی حمےرا جی ولد صوبا جی اپنے موٹر سائےکل پر سوار ہو کر ولہار رےلوے اسٹےشن کے قرےب رحمانی رےلوے پھاٹک سے رےلوے لائن کراس کر رہا تھاکہ اسی اثناء مےں لاہور سے کوءٹہ جانے والی ڈاءون اکبر اےکسپرےس آگئی جس کی زد مےں آکر حمےرا جی موقع پر جاں بحق ہو گےا ۔ علاقہ کے مکےنوں نے نعش کو رےلوے لائن سے اٹھاےا، بعد ازاں حمےرا جی کے ورثاء اور علاقائی مکےنوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتاےاکہ رحمانی رےلوے پھاٹک پر کوئی عملہ تعےنات نہ ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہےں انھوں نے وفاقی وزےر رےلوے سے فوری طور پر عملہ تعےنات کرنے کا مطالبہ کےا ہے ۔ اوچ شریف سے سٹی رپورٹر کے مطابق اوچ شریف:روٹھی بیوی منانے میں ناکامی پر شوہر دلبردشہ ہو کر جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی نہر پنجند میں کود گیا لاش برآمد,محمد عامر کی بیوی گھریلو جھگڑوں کے باعث روٹھ کر میکے چلی گئی منانے کی کوشش میں ناکام ہونے پر زندگی کا خاتمہ کر لیا,تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں روٹھ کر میکے بیٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے پنجند کینال میں کو دگیا بتایا جاتا ہے نواحی علاقے ڈمر والا کا رہائشی محمد عامر کی بیوی جو گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے کافی عرصہ سے ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھی جسے منانے کے لیے کئی بار کوشش کی لیکن نہ مانی تین روز قبل بیوی کو منانے کی آخری کوشش کے لیے گیا انکار پر نہر میں کود کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی دھمکی دی بیوی کے مسلسل انکار پر جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی نہر پنجند میں چھلانگ لگا دی جسکی تیرتی لاش دیکھ کراہل علاقہ نے مقامی پولیس کو اطلاع کر دی تھانیدار محمد اسلم نے اہکاروں کے ہمراہ مقامی لوگوں کی مدد سے لاش نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی شناخت پر ورثاء کے حوالے کر دی ۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق فتح پور کے نوجوان نے گھریلو رنجش پر خودکشی کر لی ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 6کا رہائشی محمد مجاہد جو فیصل آباد میں اپنے عزیزو اقارب کے ہاں گیا ہوا تھا ، گھریلو تنازعہ پر گولیاں کھا لیں ، جس کو مقامی ہسپتال میں لاےا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکا ، نوجوان کی میت فتح پور میں لائی گئی ، جس کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ۔ ہیڈ پنجند سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ مکھن بیلا میں نہر پنجند سے نا معلوم نعش برآمد ، مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے قبضہ میں لے کر ہسپتال پہنچا دی ، ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔

قتل حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -