ریاض حمید چوہدری چیئر مین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات

 ریاض حمید چوہدری چیئر مین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات

  

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے ریاض حمید چوہدری کو بطور چیئر مین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات کردیا گیا۔ چیئر مین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوہدری ریاض نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد محکمے کے تمام شعبہ جات کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔ شعبہ آپریشن، کمیونیکیشن، پروکیورمنٹ، اور ایچ آر سمیت دیگر شعبوں کے تمام افسران نے محکمہ کی کارکردگی اور انتظامی امور پر بریفنگ اور پریزینٹیشن دی۔ چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی ستھرائی میں مزید بہتری لائی جائے گی اور عوامی شکایات کا فل فور ازالہ کیا جائے گا۔

مزید براں  چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے تمام افسران کو ہر قسم کے موسم میں فیلڈ میں رہنے، عوامی، سیاسی و سماجی روابط مزید بہتر کرنے اور شکایات کو فل فور حل کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔ انکا کہنا تھا کہ تمام افسران فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں ورکرز کی حاضری کو یقینی بنایا جائے انکا مزید کہنا تھا کہ مون سون کے دوران کسی بھی چوکننگ پوائنٹ پر غفلت نہ برتی جائے۔ کسی قسم کی غفلت و کوتاہی نا قابل بر داشت ہے کام نہ کرنے والے افسران گھر جائیں  اور بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران ا ور ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے وژ ن پر عمل درآمد کرتے ہوئے کلین اینڈ گرین مہم میں بھرپور حصہ لیں اور صفائی کے نئے ریکارڈ قائم کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -