مساجد و درباروں کے قریب گندے پانی کا فوری نکاس یقینی بنایا جائے،سعید الحسن

مساجد و درباروں کے قریب گندے پانی کا فوری نکاس یقینی بنایا جائے،سعید الحسن

  

لاہور(سٹی رپورٹر)صو بائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ تمام درباروں، مساجد اور اس کے گرد و جوار میں موجود گندے پانی کے جوہڑ وں اور نکاسی آب کی روانی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ بارشوں کے پانی سے کسی بھی مقام پر  ڈینگی کی افزائش نہ ہونے پائے اور اس سلسلہ میں فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ا س سلسلے میں تمام افسران کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگرکیا جائے کہ حکومت کی طرف سے گھر گھر ڈینگی سرویلینس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں تاکہ ڈینگی لاروا کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ بھی ڈینگی پلان پر عمل کرتے ہوئے ڈینگ لاروا کا فوری خاتمہ عمل میں لائیں، ٹائر شاپس کا معائنہ، خالی پلاٹوں و قبرستان میں بارشوں کے کھڑے گندے پانی کا فوری اخراج کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے مانیٹرنگ بھی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -