اپوزیشن چیئر مین سینٹ کے خلاف سازشیں بند کرے‘ہارون عمران 

اپوزیشن چیئر مین سینٹ کے خلاف سازشیں بند کرے‘ہارون عمران 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ وفاق کی علامت ہوتا ہے‘ اپوزیشن چیئر مین سینٹ کے خلاف سازشیں بند کرے، یہ لانگ مارچ، ڈبل مارچ یا مارچ مارچ کریں ہمیں کوئی د لچسپی نہیں، ہمیں ہر وہ قدم اٹھانا ہے جس سے ملک میں استحکام آئے‘ حکومت عوام کو جوابدہ اور اْنکے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔ا پنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاسی یتیموں کے ہتھکنڈ وں سے ہمیں کوئی غرض نہیں‘ ان تلوں میں تیل نہیں۔


، یہ تنکے کا سہارا تلاش کر رہے ہیں۔مسترد شدہ سیاستدانوں نے مضحکہ خیز پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے سٹیج سجایا گیا۔مریم نواز نے اپنی ہی جماعت پر حملہ کیا۔ہر جماعت کا اپنا ضابطہ اخلاق ہوتا ہے۔


‘مریم نواز جھوٹ بولنے کی چیمپئن ہیں۔مریم نواز خود کو پارٹی کی نائب صدر لکھتی ہیں‘ ن لیگ کی پریس کانفرنس میں اداروں کیخلاف روایتی ہتھکنڈے استعمال کیے گئے‘ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نہیں بلکہ رہزن کمیٹی ہے‘ 12ویں کھلاڑی کی خواہش پر اپوزیشن کی اے پی سی بلائی گئی۔ مسلم لیگ(ن)کے چیئرمین پریس کانفرنس میں بے چارگی کی تصویر بنے نظر آئے۔ جعل ساز گروہ اور مافیا اداروں کو کسی طرح بھی آزاد اور خود مختار نہیں دیکھنا چاہتا۔