ہان وانی نے شہادت سے تحریک آزادیئ کشمیر کو جلا بخشی،ایوان کارکنان میں تقریب

ہان وانی نے شہادت سے تحریک آزادیئ کشمیر کو جلا بخشی،ایوان کارکنان میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)نئی نسل خوداعتمادی اور جہد مسلسل سے ہر ناممکن کو ممکن بنا سکتی ہے۔ والدین کی فرمانبرداری اور اساتذہئ کرام کا احترام کریں۔ 22سالہ کشمیری نوجوان برہان وانی نے اپنی شہادت سے تحریک آزادیئ کشمیر کو جلا بخشی اور آج ہر کشمیری بھارتی تسلط سے نجات کا خواہشمند ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے 19ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے بائیسویں روز طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


 اس موقع پر سینئر صحافی ودانشور دلاور چودھری، میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ نظریاتی سمر سکول کا انعقاد نظریہئ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے جا کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ ہے۔ پروگرام کے آغاز پر نظریاتی سمر سکول کے طلبا و طالبات نے تلاوت کلام پاک‘نعت رسول مقبولؐ‘ قومی ترانہ پیش کیا۔دلاور چودھری نے کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سچ اور جہد مسلسل کا راستہ اپنائیں۔ ہمیں خود احتسابی کی روش اپنانی اور اپنی شخصیت میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ آپ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور بھرپور محنت کریں تو ہر ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ہمیں قائداعظمؒ کے فرمان کام،کام اور کام پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا22سالہ کشمیری نوجوان نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادیئ کشمیر میں نئی روح پھونک دی۔ آج برہان وانی کے تیسری برسی پر کشمیری نہ صرف ان کی خدمات کو یاد کر رہے ہیں بلکہ ا س عزم کی تجدید بھی کر رہے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ زندگی میں شارٹ کٹ نامی کوئی چیز نہیں ہے۔ صرف محنت، محنت اور محنت سے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ دیانتداری کے ساتھ اپنا کام کریں تو کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔اپنے بڑوں کی عزت کریں، والدین کے فرمانبردار بنیں۔