سپریم کورٹ،پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی پر حملے کرنیوالے ہمیں درس نہ سیکھائیں،عظمیٰ بخاری

  سپریم کورٹ،پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی پر حملے کرنیوالے ہمیں درس نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ،پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی پر حملے کرنے والے ہمیں درس نہ سیکھائیں۔عمران نیازی اور ایک فسادی مولوی کے ٹولے نے جو آئینی اداروں پر حملے کیے وہ پوری دنیا نے دیکھا۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط اور با اختیار بنایا۔صمصام بخاری صاحب جج کی ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرائیں عوام کو گمراہ نہ کریں۔


نواز شریف نے دو سو سے زائد پیشیاں بھگتی عمران نیازی دو سال سپریم کورٹ سے اشتہاری رہا۔عظمیٰ زاہد بخاری نے صمصام بخاری کی پریس کانفرنس میں اپنے ردعمل میں کہا چور چور کا شور مچانے سے غریب کا پیٹ نہیں بھرنے والا۔فسادیوں کا ٹولہ کب تک نواز شریف پر الزامات لگاکر اپنی نا اہلی چھپاتا رہے گا۔پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد آزادانہ اور شفاف انتخابات ہیں۔سلیکٹڈ وزیر اعظم فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔