پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیچرز ٹریننگ کیمپ

  پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیچرز ٹریننگ کیمپ

  

لاہور(پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے پروگریسو ٹیچرز ٹریننگ کیمپ 2019ء کا آغاز ایس ایم گروپ آف سکولز میں کر دیا گیا۔ جس میں 500 ٹیچرز حصہ لیں گے۔ اس موقع پر حاجی شیخ شریف حسین، شیخ ارشد اٹارا چیئرمین ایس ایم گروپ آف سکولز، مرکزی جنرل سیکرٹری PSA حافظ شیخ محمد اشرف، سر مبشر چوہدری ہیڈ آف ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ، میڈم پروین ساجد، میڈم عظمیٰ خان، میڈم یسرا، میڈم مکرمہ شاہ، میڈم عتیقہ اکرام، حافظ اجمل، میڈم شگفتہ خالد، ٹریننگ کوآرڈینیٹر میڈم ثناء کے علاوہ ٹیچرز کی کثیر تعداد شریک تھی۔

اس موقع پر ممتاز قانون دان سائیکالوجیکل ٹرینر گولڈ میڈلسٹ رانا امجد علی نے لیکچر اور ٹریننگ دی۔ اس موقع پر ریفریشر کور س کروایا گیا۔

جس میں ملکی ٹرینرز نے بھرپور حصہ لیا۔

مرد اساتذہ کرام کیلئے یہ ایک ہفتہ کا کیمپ ہے۔ 15جولائی سے 27 جولائی تک دوسرے مرحلے میں فی میل ٹیچرز کا سیشن ہوگا۔ ممتاز قانون دان رانا امجد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب استاد کیلئے کامیاب شاگرد ہونا ضروری ہے۔ ٹیچرز کیلئے خود اعتمادی، سنجیدگی، دیانتداری، Learning Capacity ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہمیں سیکھنا اور سکھانا چاہیے۔ اچھی سوچ سے ستارے بھی بدل جاتے ہیں۔علم بڑی دولت ہے اور استاد کا بڑا مقام ہے۔ ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی میں اپنی ذمہ داریاں کس حد تک سرانجام دے رہے ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹریننگ بہت ضروری ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے حافظ وسیم نے کیا۔ جبکہ نعت شریف ارسلان قادری نے پیش کی۔ حافظ محمد اشرف نے خصوصی دعا بھی کرائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -