ویڈیو لیک معاملے کا ازخود نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  ویڈیو لیک معاملے کا ازخود نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے سپریم کورٹ سے ویڈیو لیک معاملے کا ازخود نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ پنجاب اسمبلی کا مقدس ایوان سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کا از خود نوٹس لیا جائے۔اس ویڈیو کے بعد عدلیہ کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ویڈیو لیک کی سماعت کھلی عدالت میں کی جائے۔سپریم کورٹ آزاد عدلیہ کا تصور یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ویڈیو میں ناصر بٹ سے بات چیت کرتے ہوئے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اعتراف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بے گناہی کا اعتراف کررہے ہیں۔

جج ارشد ملک کی پریس ریلیز میں کی گئی تردید نے ایک طرح ویڈیو کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -