حکومت کی پالیسیوں کے باعث غریب طبقہ پسائی کی جانب جارہا ہے، شہباز بھٹی

  حکومت کی پالیسیوں کے باعث غریب طبقہ پسائی کی جانب جارہا ہے، شہباز بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور این اے 124سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر شہباز محمود بھٹی اور وقاص منشاء پرنس نے کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔حکومت کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ پانچ سالوں میں پی ٹی آئی نے کے پی کے میں جو کام شروع کیے تھے وہ ابھی تک نامکمل ہیں۔تو پھر یہ کیسے مان لیا جائے کہ ان کے آنے والے نئے منصوبے مکمل ہوں گے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے،نئی حکومت کی نئی پالیسیوں کے باعث غریب طبقہ پسائی کی طرف جا رہا ہے ں

جبکہ تاجروں نے بھی ہڑتال کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی حکومت کی نئی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں انہیں بجٹ میں حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف نہیں ملا۔یہی صورتحال رہی تو ملک جلد دیوالیہ ہو جائے گا۔