وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت سے پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا،چودھری نصیر

  وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت سے پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا،چودھری نصیر

  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور سماجی کارکن چودھری نصیر جٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزردارکی انتھک محنت اور لگن سے میں پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے،اپوز یشن اقتدار حاصل کرنے کی ہوس سے باہر نکل کر ملکی معیشت اور سا لمیت کیلئے کردار ادا کریں،ملک میں معاشی ا ستحکام اسی وقت مضبوط ہوگا جب سیاسی استحکام مضبوط ہوگا،ملکی معیشت کو لوٹنے والوں کے خلاف قانونی شکنجہ مزید تنگ کیا جائے،ماضی کی طرح عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے،تعلیم اور صحت کے شعبہ میں تبدیلی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمائشی حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کیے اور ان منصوبوں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ قومی وسائل ضائع کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شبہ نہیں کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں لیکن عمران خان کی بہترمعاشی پالیسیوں سے جلد ہی پاکستان ترقی کرے گاجس سے لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی قسمت بدلنے کے لئے پُر عزم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -