25 جولائی کو ہر شہر میں نااہل حکومت کے خلاف مظاہرے ہوں گے، سونیا خان

25 جولائی کو ہر شہر میں نااہل حکومت کے خلاف مظاہرے ہوں گے، سونیا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی رہنما سونیا خان نے کہا ہے کہ حکومت کے آمرانہ اقدامات کی مزاحمت کے لئے اپوزیشن متحد ہے اور 25 جولائی کو ہر شہر میں نااہل حکومت کے خلاف مظاہرے ہوں گے ناکام، نالائق اور دھاندلی زدہ حکومت ختم کر کے دم لیں گے حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ جلسوں کا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار کرنے والے حکمران قومی مجرم ہیں حکومتی مظالم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔