اپوزیشن کے پراپیگنڈہ سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں‘ انصیر مجید خان

اپوزیشن کے پراپیگنڈہ سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں‘ انصیر مجید خان

  

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کے جھوٹے پراپیگنڈے اور گٹھ جوڑ سے حکومت کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔ کرپٹ حکمران جلسے جلوسوں کے ذریعے عوام کو مزید پاگل اور بے وقوف نہیں بناسکتے۔ سابق نااہل حکومت کی ترجیح عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے سڑکیں اور پل بنانا تھی۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مجرموں کا چہرہ قوم کے سامنے لے آئی۔وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت کردار پیش کیا ہے۔تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور خود مختار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔صوبائی وزیر محنت نے کہاکہ ملک میں بدترین معاشی بحران کی سو فیصد ذمہ دار سابق کرپٹ حکومت ہے۔وزیراعظم عمران خان کڑے وقت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -