ڈی سی کا دورہ ٹھوکر نیاز بیگ،رائیونڈ روڈپر ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لیا
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا۔انہوں نے ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک معاملات کا جائزہ لیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر، اے سی سٹی فضل ربی، ٹریفک پولیس، ایل ڈی اے افسران بھی ڈی سی لاہور صالحہ سعید کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور نے ٹھوکر نیاز سے ملحقہ روڈز اور چوکوں پر بھی ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لیااوررائیونڈ روڈ کو چوک سے راستہ دینے کے معاملات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایل ڈی اے کو ٹریفک پولیس کے مطالبہ کے مطابق راستہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے مو ہلنو ال اور ملتان روڈ سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سی او ایم سی ایل کو ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے پی ایچ اے کو ایل ڈی اے کے پلان کے مطابق پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس ٹھوکر نیاز بیگ اور ملحقہ روڈز پر ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی میں اضافہ کیا جائے اوراضافی کٹس کو بند کیا جائے۔ٹریفک پولیس کے ملازمین نے سائٹس پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو بریفنگ بھی دی۔