متعلقہ ادارے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں،رفاقت گیلانی

متعلقہ ادارے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں،رفاقت گیلانی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایت پر تمام انتظامی ادارے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے اور امدادی کارروائیوں کے لئے پو ری طرح چوکس رہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کی تیاریا ں بھی مکمل ہیں۔ انہوں نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ ایک فریم ورک پر کام کرنے و باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے فلڈ پلان بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں، محکمہ ڈیزاسٹر میں مر کزی کنٹرول روم پوری طرح فعال جبکہ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں بھی کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں۔سیاسی معاون نے کہا کہ مون سون کے دوران بہترین کوآرڈینیشن اور بر وقت تعاون کے لئے متعلقہ افسران اور اداروں کے نمائندے  24 گھنٹے ماسٹرکنٹرول روم میں ڈیوٹی پر موجود رہیں گے، اسی طرح عوام کو معلومات کی بروقت فراہمی کے لئے ہیلپ لائن1129پوری طرح متحرک ہے، صوبہ بھر میں امدادی کارروائیو ں کے لئے مشینری اور دیگر سازوسامان ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -