ملک میں اصلاح نظام اور تبدیلی کا عمل جاری،اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کریں،حکومت تمام سہولیات دیگی،پرویز الٰہی

 ملک میں اصلاح نظام اور تبدیلی کا عمل جاری،اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری ...

  

لاّہور(نمائندہ خصوصی)قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے 20 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملا قا ت کی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کی قیادت رجب علی بٹ کر رہے تھے جبکہ غوث ڈار، چودھری اعتزاز، میاں عمران مسعود اور میاں ہا ر و ن مسعود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سننے کے بعد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا بیرون ملک سے پاسپورٹ کے حوالے سے زیادہ شکایات موصول ہوتی ہیں ہم کوشش کریں گے نئے پاسپورٹ کے اجرا کے سلسلے میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ان ممالک میں ہی حل کئے جا سکیں جہاں وہ مقیم ہیں، اسوقت پاکستان میں نظام کی صلاح و تبدیلی کا عمل جار ی ہے اب ہر کام میرٹ پر ہوتا ہے، عمران خان عوام کے مسائل کے حل اور ملک کے معاشی استحکام کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور ہم نیا پا کستا ن بنانے کے اس سارے عمل میں ان کیساتھ ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ابھی ملک معاشی طور پر مشکلات کا شکار ہے، وہ وقت دور نہیں جب بیرون ممالک سے لوگ نوکری کیلئے پاکستان آنا پسند کریں گے۔ بیرون ملک پاکستانی بھی ملک کو معاشی لحاظ سے کھڑا کرنے میں اپنا زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں، اور ملک میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں،انہیں درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

پرویز الہٰی

مزید :

صفحہ آخر -