جج کا خود کو اپ ٹوڈیٹ رکھنے کیلئے ریسرچ ورک ضروری،قائم مقام چیف جسٹس

  جج کا خود کو اپ ٹوڈیٹ رکھنے کیلئے ریسرچ ورک ضروری،قائم مقام چیف جسٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے دور حاضر کے تمام قوانین سے ہم آہنگی بھی بہت ضروری ہے اور اس کے لئے ریسرچ ورک پر مکمل کمانڈ بہت ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سول جج کے لئے 7روزہ ریسرچ ورک پروگرام کے آغازکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وہ جوڈیشل اکیڈمی میں آنے والے جوڈیشل افسران کو خوش آمدید کہتے ہیں، ریسرچ کسی بھی قسم کی ہو محنت طلب ہوتی ہے، لیگل ایجوکیشن مستقل مطالعہ کا تقاضا کرتی ہے، خود کو اپ ٹوڈیٹ رکھنے کیلئے ریسرچ میتھیڈالوجی بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا مشکور ہوں جو ہمارے جوڈیشل افسران کو سیر حاصل تربیت فراہم کررہے ہیں، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی عبدالستار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کورس کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی،اس تقریب میں قائم مقام رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ اشترعباس، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی اور اکیڈمی کے انسٹرکٹرز بھی موجود تھے۔

ریسرچ ورک

مزید :

صفحہ آخر -