پاکستان امن عمل کیلئے افغان قیادت کیساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا مکمل حامی ہے،شاہ محمود

  پاکستان امن عمل کیلئے افغان قیادت کیساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا مکمل حامی ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت اہم بین الوزارتی اجلاس ہوا جس میں سفارتکاری کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سمیت مختلف وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔بعدازاں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکر ٹر ی کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا پاکستان، خلوص نیت اور سنجیدگی کیساتھ افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔ پاکستان، افغان امن عمل کے حوالے سے افغان قیادت کیساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا حامی ہے،انہوں نے مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مثبت اور مصالحانہ کردار جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا اور مزید کہا افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کیساتھ ساتھ افغانستان کی تعمیرِ نو کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل اور افغانستان کی تعمیرِ نو کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ آخر -