جعلی اکاؤنٹس کیس،انور مجید کی درخواست ضمانت پر میڈیکل رپورٹس طلب

جعلی اکاؤنٹس کیس،انور مجید کی درخواست ضمانت پر میڈیکل رپورٹس طلب

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹس، میگامنی لانڈرنگ کیس میں مرکزی ملزم اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید کی درخواست ضمانت پر میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں۔ گزشتہ روز قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ عدالت نے کہاکہ کراچی ملیر جیل اتھارٹی دس روز میں انور مجید کے علاج کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائے۔نیب کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی۔ وکیل نے کہاکہ انور مجید کی طبیعت ٹھیک نہیں عمر 75 سال ہے میڈیکل رپورٹس طلب کریں۔قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ ملزم ابھی کہاں ہے؟ وکیل صفائی نے کہاکہ ملزم ابھی کراچی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کردی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس

 ابھی کہاں ہے؟ جسٹس عامر فاروق کا استفسار، کراچی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ہے، وکیل صفائی،مزید سماعت 10 روز کیلئے ملتوی

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں ڈاکٹر ڈنشا کی بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت پرسوں تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔گزشتہ  روزکیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ڈاکٹر ڈنشاء اور جمیل بلوچ کی درخواستوں کو ساتھ سنتے ہیں۔بعد ازاں آئی او کی غیر موجودگی کی وجہ سے سماعت پرسوں تک ملتوی کر دی گئی،کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی ہوگی۔

ڈاکٹر ڈنشا

مزید :

صفحہ آخر -