مشرف رسول کی غیرقانونی تقرری کا نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر 

      مشرف رسول کی غیرقانونی تقرری کا نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر 

  

 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد احتساب عدالت نے مشرف رسول سی ای او پی آئی اے غیرقانونی تقرری کا نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر تے ہوئے احتساب عدالت نے ن لیگ کے سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی کو 17 جولائی کو طلب کرلیا۔ نیب ریفرنس میں کہاگیاکہ سردار مہتاب عباسی نے بطور مشیر ہوا بازی مشرف رسول کی غیرقانونی تقرری کی، سردار مہتاب عباسی سمیت پانچ ملزمان نیب ریفرنس میں نامزد کیے گئے۔عدالت نے سابق سیکرٹری ہوابازی عرفان الٰہی بھی 17 جولائی کو طلب کرلیا،احتساب عدالت نے پانچوں ملزمان کو 17 جولائی کو طلب کرلیا،سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول، سابق چیف ایچ آر افسر راحیل احمد بھی طلب کرلئے گئے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مشرف رسول کی غیرقانونی تقرری پر کیس نیب کو بھیجا تھا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کریں گے۔

مشرف رسول

مزید :

صفحہ آخر -